سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا پاکستان Roze News
پاکستان

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحی 16 جون کو ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتہ 15 جون جب کہ عیدالاضحی اتوار 16 جون کو ہوگی۔ادھر سلطنت عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، سلطنت عمان میں یکم ذوالحجہ 8 جون اورعید الاضحی 17 جون کوہوگی۔دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(جمعہ)ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنیکا قوی امکان ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیرآزاد کی صدارت میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوگا۔

Exit mobile version