سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگئی دنیا Roze News
دنیا

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگئی

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگئی

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر کی ملاقات ہوگئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی سفارش تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی ۔ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی ۔چینی میڈیا کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر کا دورہ سعودی عرب متوقع ہے ۔

Exit mobile version