سسٹم میں نئی بجلی شامل کی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی ، وزیر توانائی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سسٹم میں نئی بجلی شامل کی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی ، وزیر توانائی

سسٹم میں نئی بجلی شامل کی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی ، وزیر توانائی

سسٹم میں نئی بجلی شامل کی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی ، وزیر توانائی

اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے سسٹم میں نئی بجلی شال کی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا لیکن موجودہ حکومت نے 5063 میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے اس سال پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صوررتحال بہتررہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران سے جیوانی کو سو میگاواٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا اور بجلی فراہم کی ، گھرکول سے ایک ہزار 980 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے دو تین اہم ٹرانسمیشن لائنز تھیں جن کا سنب بنیاد رکھ دیا گیا ہے ، ٹرانسمیشن کے لحاظ سے سسٹم میں جدت لائی جارہی ہے ، جبکہ گردشی قرضے کو بڑھنے سے روک دیاگیا ہے۔

Exit mobile version