وزیراعظم شہباز شریف نےعوام کو خبردار کردیا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام ناممکن ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تھرکول بلاک 2 سندھ کول مائن کمپنی کےتوسیعی منصوبے کا افتتاح کر تے ہوئے خطاب کیا کہ تھرمیں پیداہونےوالی بجلی دس روپے یونٹ ہوگی، تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جا سکے گی ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، بہت مہنگئی گیس درآمد نہيں کرسکتے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی کہا تھا کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔