دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طورپر ایک بھارتی باشندہ پاکستان پہنچ گیا بھارتی باشندہ سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے پولیس نے ایدھی سینٹر منتقل کردیاہے۔پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہے جو اپنا نام وپتا بتانے سے قاصر ہے ۔پولیس کے مطابق اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آیا ہے ۔حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو تن ڈھانپنے کیلئے کپڑے دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے ۔
Leave feedback about this