رمضان صرف انسان کی روحانی پاکیزگی کا ہی نام نہیں بلکہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے اور عبادات کرنے سے انسانی جسم کو بھی بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔اس سائنس تحقیق کے مطابق کھانے کی عادت براہ راست انسان کے دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور ہر وقت بھر پیٹ کیساتھ دماع کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے جو کہ فالج ، رعشے اور الزایمہ جیسی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن فاقہ کرنے سے ان بیماریوں سے باآسانی بچا جاسکتا ہے ہمارے پیارے آقا بھی عموماً پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ روزے سے بچوں کو مرگی کے مرض سے بھی نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔