دھند کے باعث آج 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں پاکستان Roze News
پاکستان

دھند کے باعث آج 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

دھند کے باعث آج 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

دھند کے باعث آج 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

دھند کے باعث آج ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 234 اور پی کے 112 لاہور پہنچ گئی ہیں۔ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز 161، اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی 2 پروازیں اور کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 530 منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے کی کراچی سے ملتان کی پرواز 531، ابوظہبی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 118 اور نجی ایئر لائن کی مسقط سے پشاور کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

Exit mobile version