خیرات کے لیے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشاف، شہباز شریف نے سنگین فرد جرم قرار دے دیا پاکستان Roze News
پاکستان

خیرات کے لیے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشاف، شہباز شریف نے سنگین فرد جرم قرار دے دیا

برطانوی اخبار نے خیرات کے لیے جمع رقم پی ٹی آئی کومنتقل کئے جانے کا انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسے عمران خان کے خلاف سنگین فرد جرم قرار دیا ہے.

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے برطانیہ میں جمع شدہ خیراتی رقم کی منتقلی سے  متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق عارف نقوی نے تحریک انصاف کے لیے خیرات کے نام پر رقم جمع کی۔

رپورٹ کے مطابق ابراج گروپ کے بانی نے اس واسطے برطانیہ میں ٹی 20 مقابلے کرائے، اور اس فنڈ ریزنگ سے فائدہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت نے اٹھایا، اس کئ علاوہ ووٹن کرکٹ کو کئی کمپنیوں اورافراد نے اس ضمن میں لاکھوں ڈالرز کے عطیات بھی دیے۔

برطانوی اخبار کی خبر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ عمران خان کے خلاف سنگین فرد جرم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کے خلاف سنگین فرد جرم ہے، جس کے ذریعے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ اور غیر قانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version