وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تمام نشستوں پر کامیاب ہوئی، 11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔
انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہرا نہیں سکیں، خیبرپختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کر دیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔