پاکستان

خواتین، شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج پر نہیں جا سکتیں: وزارت مذہبی امور

سرکاری سکیم ،مزید 5ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے

اسلام آباد: وزارت کے مطابق رواں برس سعودی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طورپر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ دیا ہے، اس میں تقریبا 89 ہزار 602 لوگ سرکاری سکیم کے تحت حجاز مقدس کا سفر کریں گے جبکہ باقی لوگ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کی سعادت کیلئے روانہ ہوں گے۔حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے 6 اور 7 جون 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق خاتون (بغیر محرم) کو ان شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی جائے گی کہ اسے اس کے والدین نے اجازت دی ہو اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے شوہر نے اجازت دی ہو۔
اس کے علاوہ کونسل کی جانب سے بتائی گئی شرط کے مطابق خاتون قابل بھروسہ خواتین حجاج کے گروپ کے ساتھ سفر کر سکتی ہے جبکہ اس کی عزت کو کوئی خطرہ نہیں نہ ہو۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image