ملتان:خانیوال کے نزدیک دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران کوشہید کردیا گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ملتان میں خانیوال کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا جس میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے دو افسران پر فائرنگ کی اور شہید کردیا۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جاں بق افسران میں ڈائریکٹر سی ٹی ڈی اور انسپکٹر سی ٹی ڈی شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ ر انا ثناء اللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے دو سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور چیف سیکرٹری وآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق

خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق