خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار جرائم Roze News
جرائم

خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیاگیا۔حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزم ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کیلئے مذکورہ خاتون کا دوپٹہ کھینچا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر بنانے کیلئے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتاتھا۔مذکورہ ٹک ٹاکر نے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی تھی ۔ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد کی جانب سے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ملزم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد روپوش ہوگیاتھا تاہم اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ملزم گرفتاری کے بعد معافیاں مانگتا رہا۔

Exit mobile version