کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے 15 ستمبر کو حیدر آباد کے رہائشی نوید بیگ نامی شہری کو قتل کیا اور لاش گھگھر پھاٹک کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ملزم رحیم شاہ نے غیرت کے نام پر نوید بیگ کو قتل کیا ، اس واردات میں اس کیساتھ ایک اور ملزم شہباز خان بھی موجود تھا ، ملزم نے 15 ستمبر کو گاڑی حیدر آباد سے کراچی کیلئے بک کرائی تھی ۔پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے مقتول کی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ملزم رحیم کے ساتھی شہباز کی گرفتار ی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
Leave feedback about this