حکومت کل عوامی سمندری راستہ بند کرنے کی حماقت نہ کرے: بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

حکومت کل عوامی سمندری راستہ بند کرنے کی حماقت نہ کرے: بیرسٹر سیف

علی گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کر کے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا: بیرسٹر سیف

علی گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کر کے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کل عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے‘ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کی قیادت کریں گے، پورے صوبے سے قافلے صوابی انٹر چینج پر پہنچیں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، ریلی لاہور میں اسلام آباد کے جلسے سے کئی گنا بڑا جلسہ ہوگا، صرف خیبرپختونخوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کی غلطیاں آسان ہو جائیں گی۔ ہو گا صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل لاہور میں ہونے جا رہا ہے، حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔

Exit mobile version