مردان:سربراہ جمعیت علما اسلام جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اللہ ان مذاکرات کو کامیاب کرے، کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا، بطور جماعت بات کرتا ہوں۔
صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، بظاہر حکومت ہے ہی نہیں، اس صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے۔فضل الرحمن نے کہا کہ طاقت سے مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا، ہم جرگے سے مسئلے کے حل کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارے پاس نظام موجود ہے، یک طرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاستدانوں سے بات کریں۔