حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ پاکستان Roze News
پاکستان دنیا

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔عرب ٹی وی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین کے درمیان کئی دن کے مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کی جانب سے 100 یرغمالی خواتین اوربچوں کورہا کیا جائے گا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ انسانی بنیادوں پر طے پانے والے اس معاہدے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے بات چیت ہو رہی تھی۔قطر کی جانب سے کئی ہفتوں سے دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔خیال رہے کہ حماس کی قید میں 241 سے زائد اسرائیلی موجود ہیں جن میں سے اب تک 4 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 4506 بچے بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version