پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ اب وہ جلد شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں۔حریم فاروق حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں جلد شادی کرنے جا رہی ہوں تاہم میری شادی کا وقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے تاہم میں شادی کا ارادہ رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو پاک دل، ایماندار اور شریف ہو، یہ خوبیاں میرے لیے اہم ہیں۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شخص نرم مزاج ہوتا ہے وہ اپنے تعلقات کو بہتر طریقے سے نبھاتا ہے، وہ اپنے پیاروں کے ساتھ مخلص ہوگا اور بغیر کسی لالچ اور توقع کے ان کا خیال رکھے گا۔