پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے ۔ تحفظ کراچی مارچ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سراج الحق کراچی کے بلدیاتی نتائج پر اپنی معلومات درست کرلیں ۔ سعید غنی کا کہنا تھا پی پی اس وقت کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ، کراچی نے پی پی کو مینڈیٹ دیا ہے اور میئر بھی پی پی کا ہی ہوگا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی رونا دھونا بند کرکے اپنی شکست تسلیم کرے ، حافظ نعیم الرحما ن میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں ۔