پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موت برحق ہے ، جیل میں جہاں قید ہوں اس سے چند قدم دور پھانسی گھاٹ ہے ، اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غدار ی کی نہ کرینگے ، ملک ہمارا ہے جو ہمیں عزیز ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میں نے کبھی ملک سے غدار ی نہیں کی ، اعتماد سے کہتا ہوں کہ ملک کا وفادر ہوں ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی گھاٹ پر لٹاک دیا جائے ، قبول کروں گا۔شاہ محمد قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہی تھے اور ہیں اس میں کوئی ابہام نہیں ہے ، میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو اولیت دی ۔

Leave feedback about this