لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں آپریشن کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں عمران خان روسٹرم پر آگئے اور آپریشن کی تفصیلات بیا ن کردیں۔ دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کی اکہ عمران خان کیساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں؟ اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں توباہر جائیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے جس پر جسٹس نے کہا کہ سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار موجود ہیں۔ دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑ ے گئے اسلام آباد میں تھا پولیس نے میرے پیچھے گھر میں کارروائی کی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میڈیا پربیٹھ کر جو عدلیہ کا مذاق بنا رہے ہیں ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرونگا اگر تمام فریقین نے عدلیہ کی عزت نہ کی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کرونگا۔جج نے مزید کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں۔
Leave feedback about this