آسٹریلیا میں مرکزی اپوزیشن لبرل پارٹی نے جنسی ہراسانی کے الزامات کاسامنا کرنیوالے سینیٹر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔لبرل پارٹی کے سینیٹر ڈیوڈ وان کیخلاف جنسی ہراسانی کی کئی شکایات ہیں اور 2021 میں ہونیوالی ایک انکوائری کے مطابق پارلیمنٹ میں کام کرنیوالے تین میں سے ایک شخص کو جنسی طورپر ہراساں کیا گیا تھا ۔آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالی سینیٹر لیڈیا تھورپ نے جمعرات کو ڈیوڈ وارن پر پچھلی پارلیمانی مدت کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا جسکی انہوں نے تردید کی تھی ۔لیڈیا تھورپ کے الزام کے بعد لبرل پارٹی کی سابق سینیٹر اماندا اسٹوکرنے ایک بیان میں کہا کہ وان نے 2020 میں انہیں ایک پارٹی میں نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔
جنسی ہراسانی کے الزامات پر آسٹریلوی سینیٹر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جنسی ہراسانی کے الزامات پر آسٹریلوی سینیٹر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ