کراچی:جماعت اسلامی نے کراچی کی میئر شپ کے لئے مسلم لیگ ن سے حمایت مانگ لی،حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 6یونین کونسلز میں ذوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی ہے جس کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلز پاری سے میئر شپ کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ہمارے نمائندے کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت ا سلامی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔جس میں کراچی کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے باہم ملکر کام کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن نے شاہ محمد شاہ سے درخواست کی کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے باقی تمام پارٹیوں سے متحد ہوکر کام کرنے حوالے سے بات چیت کریں۔

Leave feedback about this