جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کرلی پاکستان Roze News
پاکستان

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کرلی

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کرلی

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں، سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلیے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں۔

Exit mobile version