ترکیہ میں مشہور اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 سال کی عمر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ، وہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں ۔علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی جہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی ۔اداکارہ مرفی کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیتڑ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔
انٹرٹینمنٹ
ترک اداکارہ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی
- by web_desk
- ستمبر 20, 2023
- 0 Comments
- 1012 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this