تازہ ترین

تجارتی جنگ، پیٹرول قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عوام کیلئے خوشخبری،آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

نیویارک :ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل پرآن گری ہے۔ یہ کمی فی بیرل 14 ڈالر بنتی ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھا جو معمولی اضافے کے ساتھ 2 اپریل تک 74.95 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا تھا۔تاہم اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جو 74.74 ڈالر سے کم ہوتے ہوتے 60.12 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں فی لٹر پیٹرول کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔قبل ازیں حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں تھی لیکن اس کے بدلے میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا تھا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image