تباہی لانے والوں کا احتساب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے، سراج الحق پاکستان Roze News
پاکستان

تباہی لانے والوں کا احتساب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے، سراج الحق

تباہی لانے والوں کا احتساب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے، سراج الحق

تباہی لانے والوں کا احتساب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا پہیہ جام اور صرف تباہی کا چل رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہی لانے والوں کا احتسا ب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں عروج پر ہیں احساس مر چکا ہے۔ عوام کا جینا مشکل ہو گیا، مہنگائی میں کمی کرنا ہو گی۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو بار بار آزمایا۔ تینوں پارٹیاں سو برس بھی اقتدار میں رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ خوشحالی، امن اور گھر کی دہلیز پر انصاف چاہتے ہیں۔

 

Exit mobile version