بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا آئینی ترامیم کا مسودہ قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا آئینی ترامیم کا مسودہ قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

آئینی ترمیم ، عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ، قانونی چارہ جوئی کریں گے: بیرسٹر ڈاکٹرسیف

آئینی ترمیم ، عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ، قانونی چارہ جوئی کریں گے: بیرسٹر ڈاکٹرسیف

پشاور:خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیفاپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم پر قوم کو جواب دے، آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے، مجوزہ ترامیم پر پاکستان سمیت عالمی سطح پر ہنسی اڑائی جا رہی ہے۔ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے۔ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم سے جمہوریت پر حملہ کر رہی ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مسودہ ان کے اپنے رکن قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا۔ . مسودہ اتنا خوفناک نظر آرہا ہے کہ ان کے اپنے ارکان بھی اسے نہیں دکھا رہے، مناسب ہوگا کہ چیف جسٹس مجوزہ ترامیم پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ مجوزہ آئینی ترمیم سے قانون کی حکمرانی کا گلا گھونٹ جائے گا، چیف جسٹس کو اخلاقی طور پر توسیع سمیت کسی بھی عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔

Exit mobile version