بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں

عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: بیرسٹر سیف

راولپنڈی :خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے مقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ “میں اس معاملے پر کوئی مقف نہیں دینا چاہتا۔

 

Exit mobile version