اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمن شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے بھٹو کے آئین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے بربا د کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری متفقہ رائے ہے ن لیگ نے آئین پرحملے کا فیصلہ کیاہے ن لیگ نے سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔شاہ محمود کا کہنا ہے کہ کل اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی سے گفتگو نہیں ہوگی، ایک طرف کہتے ہیں کہ اسمبلیوں میں آکر کردار اداکرو دوسری جانب اسپیکر ہماری راہ میں رکاﺅٹ بنے ہوئے ہیں ۔