دبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور انڈین ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔
انڈین ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہوئی، اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سٹیڈیم پر موجود رہے، تاہم تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز وصول کئے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے سٹیج کی جانب آنے سے انکار کر دیا۔بھارتی کرکٹر تلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کئے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیئے۔
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار