لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے۔ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا، پتا نہیں کیوں ڈر لگ رہا ہے، شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا۔
میرے پاس نہیں ہے اگر اللہ ہی میرے دل ڈال دے تو میں شادی کروں، مجھے بس ایک اچھی شخصیت کے حامل شخص کی تلاش ہے جو میرے کام کو سراہے۔ چاہتی ہوں میرا شوہر ایسا ہو جو ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر میری مجبوری کو سمجھتا ہو، جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، احساسات کو سمجھے، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔
انٹرٹینمنٹ
بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے: انعم تنویر
- by web_desk
- اکتوبر 28, 2024
- 0 Comments
- 74 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this