اے این ایف کارروائیاں، 300کلو سے زائد منشیات برآمد، 11ملزمان زیر حراست جرائم Roze News
جرائم

اے این ایف کارروائیاں، 300کلو سے زائد منشیات برآمد، 11ملزمان زیر حراست

اے این ایف نے 76 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان پکڑ لئے

اے این ایف نے 76 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان پکڑ لئے

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 300 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، ملتان، کراچی، مستونگ، کوئٹہ اور ڈی جی خان میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 159 کلو مارفین،62 کلو500گرام ہیروئن، 48 کلو 800 گرام چرس،37 کلو آئس اور ایک کلو افیون برآمد ہوئی۔
کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Exit mobile version