اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو گرفتارکرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے اور ان کیخلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کررہے ہیں ۔خاور مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کششش کررہے تھے اور انہیں ائیرپورٹ کے قریب سے گرفتار کیاگیا ہے ۔