اسلام آباد: ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر مالی 2022-23 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف پورا کرنے کی کوشش کرے ۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں معاونین خصوصی طارق باجوہ ، طارق محمود پاشا اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی ۔اجلاس میں فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 تامارچ 2023 ریونیو اہداف اور کارکردگی پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ایف بی آر ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصوصل کیلئے کوشش بڑھائے۔
معیشت و تجارت
ایف بی آر بقیہ مہینوں میں اہداف پورا کرنے کی کوشش کرے ، وزیر خزانہ
- by web_desk
- اپریل 25, 2023
- 0 Comments
- 645 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this