ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں مد مقابل ہونگی ، میچ کے دوران 60 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم گذشتہ روز کولمبو میں سورج نکلا رہا دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل نے ریزروڈے بھی رکھنے کا فیصلہ کیاہے، اگر پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو نہیں ہوتا تو اگلے روز مکمل کیاجائیگا ، قبل ازیں گراﺅنڈ سٹاف نے حوالے سے بتایا ہے کہ پچ اور آﺅٹ سرکل کو مکمل طورپر کور کردیاگیا ہے ، جبکہ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سری لنکا نے کل 60 فیصد تک پارش کی پیشگوئی کررکھی ہے ۔