ایشیا کرکٹ کپ 2022ء سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کھیل Roze News
کھیل

ایشیا کرکٹ کپ 2022ء سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کرکٹ کپ 2022ء کو سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مطابق ایشیا کپ 2022ء اب سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، ایشیا کرکٹ کپ کے مقابلے 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ممالک کے میلے کی میزبانی پھر بھی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی، مزید براں ایشیا کپ کے لیے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

صدر اے سی سی جے شاہ نے کہا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، انھوں نے یہ کپ کرانے کی بہت کوشش کی، تاہم کامیاب نہ ہو سکے، انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایشیائی ٹیموں کی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہت اہم ہے۔

صدر سری لنکا کرکٹ کے مطابق ہم سری لنکا میں ٹیموں کی میزبانی کے منتظر تھے، بہرحال اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Exit mobile version