پاکستان تازہ ترین

ایس سی او اجلاس:رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ پرد ستخط

ایس سی او اجلاس:رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ پرد ستخط

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس کنونشن سنٹراسلام آبادمیں ہوا جس میں رکن ملکوں کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط ہوئے، رکن ملکوں کے رہنماں نے تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دیدی، ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط ہوئے۔ نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر بھی اتفاق کیا، رکن ملکوں کے سربراہوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد کردی گئی، ایس سی او سربراہان کے آئندہ اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ایس سی او سربراہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے اجلاس کی صدارت ملنے پر روس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان خطے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہیگا۔فلسطین پر اسرائیلی بربریت کا معاملہ اٹھاتیہوئے کہا کہ غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے، عالمی برداری کو بربریت روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، ایس سی او کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image