ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاو¿س پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہاو¿س آمد پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ہو گیاوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایرانی صدر سے تعارف کرایا جس کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاو¿س میں پودا بھی لگایا اور دعا بھی کی۔اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر شامل ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔