اسلام آباد: عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات رکریں ۔ اگر دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائیگا ، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلے گی ۔عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے مانے ہیں ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں پی ڈی ایم اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں ، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کرسکتاہوں کشمیر سے متعلق بیان پر کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتا ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔

Leave feedback about this