سند ھ کی تحصیل اوباڑو میں محمد پور کے علاقے کے قریب نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آگئیں ۔اوباڑو کے علاقہ مکینوں کے مطابق مقامی کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔دوسری جان محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عملہ ور مشینری روانہ کردی گئی ہے ۔
Leave feedback about this