لاہو ر میں امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف سے ملاقات کی اور وہیل چیئر کرکٹ کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم مکانیوالے اپنی اہلیہ کے ہمرہ قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال گیا گیا ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔اس موقع پر وہیل چیئرمین کرکٹ کیلئے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی