اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لئے سیکیورٹی الرٹ جاریکردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔امریکی سفارخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اور امریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔چھٹیوں کے دوران ممکنہ طورپر امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارتخانے نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفارتخانے کے عملے کو ضرورت کے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا