الیکشن کمیشن کیس:فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن کمیشن کیس:فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی

الیکشن کمیشن بیان کیس:میں فواد چوہدری کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن بیان کیس:میں فواد چوہدری کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم

فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعتملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی۔فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لئے تیار ہوں،سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ جب میرے سامنے فائل اور ریکارڈ ہی نہیں تو سماعت کیا کروں؟ پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔

Exit mobile version