الیکشن کمیشن کو تاحال عام انتخابات کے مکمل نتائج موصول نہ ہوسکے پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن کمیشن کو تاحال عام انتخابات کے مکمل نتائج موصول نہ ہوسکے

الیکشن کمیشن کو تاحال عام انتخابات کے مکمل نتائج موصول نہ ہوسکے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تاحال عام انتخابات کے مکمل نتائج موصول نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن کو بلوچستان کی 10 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 7 نشستوں کے نتائج موصول نہیں ہوئے جب کہ تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج موصول ہونا باقی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

Exit mobile version