شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کیساتھ اترینگے ۔شہباز شریف سے پارٹی رہنماﺅں اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنیوالوں میں علی پرویز ملک ، ودیگر شامل تھے ۔ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا ۔ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے ۔ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اہم ہے ۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام مسلم لیگ کو دوتہائی اکثریت دے ، دہشتگردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دینگے ۔
Leave feedback about this