امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگی سازو سامان امریکا نے نہیں بلکہ افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑ ا تھا ۔امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں کوئی ملٹری سازو سامان دہشتگردوں کیلئے نہیں چھوڑا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات پر ملکر کام کرینگے صدر بائیڈن کو احساس ہے کہ پاکستان کو ابھی بہت خطرات کا سامنا ہے جان کربی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکنے کیلئے پر عزم ہیں ، کشمیر سمیت تمام معاملات پرپاکستان بھارت خود بات کریں ۔
Leave a Comment