افطار میں سگریٹ نوشی، امراض قلب کا سبب نتی ہے، تحقیق صحت Roze News
صحت

افطار میں سگریٹ نوشی، امراض قلب کا سبب نتی ہے، تحقیق

افطار میں سگریٹ نوشی، امراض قلب کا سبب نتی ہے، تحقیق

افطار میں سگریٹ نوشی، امراض قلب کا سبب نتی ہے، تحقیق

اسلام آباد: طویل دورانیے تک بھوکے پیاسے رہنے کے فوری بعد سگریٹ نوشی امراض قلب کے خطرات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ترکی کے ماہرین امراض قلب نے خبردار کیا ہے کہ طویل دورانئے تک بھوکے پیاسے رہنے بالخصوص رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب کے خطرات میں اضافہ ہوجاتاہے۔حالیہ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرتے ہیں انہیں جسمانی جھٹکوں،چکر اور ہاتھوں اور پاؤں میں کپکپاہٹ کی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس لیے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا مدافعتی نظام درہم برہم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتاہے۔

Exit mobile version