اسلام آباد: وزیر خارجہ وپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے سپریم کورٹ میں آمریت قائم کی قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ایک اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بھول جاتے ہیں جس نے اس ملک پر عدالتی آمریت قائم کی اس کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور ہائبر ڈ نظام قائم کرنا تھا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت اور آئینی بحران دیکھا ہے، عوا م مہنگائی اور بے روزگاری کامقابلہ کررہے ہیں ، کچھ ہمارے اپنے فیصلوں کی وجہ سے ہے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگ سابق نالائق وزیراعظم کی وجہ سے بھی مہنگائی اور بے روزگار ی کا مقابلہ کررہے ہیں ۔