اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع جرائم Roze News
جرائم

اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اشتہاری ملزم قرار، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اشتہاری ملزم قرار، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع کردی ۔اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹس کے کیس کی سماعت ہوئی ۔اعظم سواتی کے وکیل اور جونیئر پراسکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اعظم سواتی کو گرفتار کیاجاسکتا ہے ، وکیل نے استدعا کی کہ ایک سے دو ماہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ۔عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی ۔

Exit mobile version