کوئٹہ:پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کیلئے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔دریں اثناء انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی تحویل میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے ریمانڈ کا آج دوسرا دن ہے انہیں 4دسمبر کو ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدایت میں پیش کیا گیا تھا جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے10روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو5روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔